بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کا کوئی حلف نامہ نہیں، یہ پروپیگنڈا ہے، احمد اویس ایڈووکیٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل احمد اویس نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی حلف نامہ نہیں دیا، یہ پروپیگنڈا ہے۔

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ اور ممنوع فنڈنگ میں کوئی فرق نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران احمد اویس ایڈووکیٹ نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عمران خان کا موقف درست ثابت ہوجائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.