بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلہ دیش: ٹکا کی قدر میں کمی، منی چینجرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

بنگلہ دیشی حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں ٹکا کی گرتی ہوئی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے منی چینجرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی کمی کے لیے بنگلہ دیش نے لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی لگادی۔

شرح مبادلہ میں ساز باز پر مرکزی بینک نے 5 منی چینجرز کے لائسنس معطل کردیے جبکہ 42 کو نوٹس جاری کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک برس میں ٹکا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، یکم اگست کو ڈالر 94.79 ٹکا کا ہوگیا تھا۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے ریاستی ٹیلی کام کمپنی کا 25 ملین ڈالر کا فائیو جی منصوبہ معطل کردیا، ٹیلی کام کمپنی کو منصوبے کے لیے 80 فیصد آلات درآمد کرنے کی ضرورت تھی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے زر مبادلہ کے ذخائر ایک سال میں کم ہو کر 39.67 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ بنگلہ دیش کے گزشتہ سال زرمبادلہ ذخائر 45.51 ارب ڈالر تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کا تجارتی خسارہ بڑھ کر ریکارڈ 33.3 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.