پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔
تیمور اسلم جھگڑا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گيا ہے کہ شفاف انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کو عالمی سازش کے تحت ہٹا دیا گیا۔
قرارداد پر پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے احتجاج کیا اور اپنی سیٹ سے اٹھ کر اسپیکر کے سامنے کھڑی ہوگئیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا کہ قرارداد پاس کرنے کے لیے ہاؤس کو موقع دیا جائے، حکومت میں اپوزیشن کو سننے کی جرات نہیں۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پنجاب اسمبلی نے بھی قرار داد منظور کی تھی جس پر ردعمل میں الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نہ پچھلی حکومت کے زیرِ اثر آیا نہ موجودہ حکومت کے زیرِ اثر ہوگا۔
Comments are closed.