بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان مشکلات سے نکل گیا، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات سے نکل گیا ہے، ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔

عالمی جریدے ’بلوم برگ‘ کو انٹریو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تمام بیرونی ادائیگیاں وقت پر کرے گا، آئی ایم ایف پروگرام سے قرض ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف سے قرض حصولی کے لیے کیا گیا، قیمتوں میں اضافے سے طلب کم ہوئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سخت اقدامات سے درآمدات میں کمی آئی، جولائی میں درآمدات 35 فیصد کم ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ درآمدات میں کمی سے جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوگی، درآمدات اور طلب میں کمی سے روپے پر دباؤ کم ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.