بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شادی کر لی

آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بیکی بوسٹن سے شادی کر لی۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں پیٹ کمنز نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ پہنا ہوا ہے اور بیکی بوسٹن سفید عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا’ Just Married‘۔

واضح رہے کہ پیٹ کمنز کا تعلق آسڑیلیا سے ہے جبکہ ان کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔

بیکی بوسٹن ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.