بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیرون ملک تعینات افسران کا انکم ٹیکس معطل کیا جائے، نوید قمر کا مفتاح اسماعیل کو خط

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے بیرون ملک تعینات افسران پر عائد انکم ٹیکس معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نوید قمر نے بذریعہ خط مفتاح اسماعیل سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات افسران پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

وزیر تجارت نے کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس نہ دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس میں شامل کیا جائے۔

نوید قمر کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن وفاقی کابینہ کے فیصلے کی عکاسی نہیں کرتا۔

وزارت خزانہ نے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم جولائی سے 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.