بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خالد مقبول صدیقی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اسلام آباد میں چوہدری شجاعت سے ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں ایم کیو ایم کی رہنما کشور زہرا جبکہ ق لیگ کے چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ بھی شریک تھے۔ 

اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کو درپیش معاشی و اقتصادی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ معیشت مضبوط ہوگی تو پاکستان اور مضبوط ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.