بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسرے ٹیسٹ میں شکست پر کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں تحمل ضروری ہے، گال ٹیسٹ میں بیٹنگ یونٹ تحمل سے نہیں کھیلا۔

گال ٹیسٹ کے بعد پوسٹ میچ کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ مختلف نہیں تھی البتہ ہلکی بارش کے بعد وکٹ سے اسپنرز کو مدد ملی لیکن پچ میں مسئلہ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹنر شپ اچھی نہیں رہیں، بیک ٹو بیک وکٹیں گرنے سے ان پر پریشر آیا۔

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 247 رنز سے شکست دے دی۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں کنڈیشنز آسان نہیں تھیں لیکن یہاں اچھا بھی ہوا اور برا بھی ہوا۔

کپتان نے مزید کہا کہ جے سوریا کو کریڈٹ دینا چاہیے جنہوں نے شاندار بولنگ کی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب فوکس نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز پر ہو گا، کوشش ہوگی کہ خود کو مختصر وقت میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے مطابق ڈھالیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 246 رنز سے شکست دے دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.