بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کبڈی میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا

بھاتی ریاست تامل ناڈو کے پنروتی قصبے کے ایک گاؤں میں کبڈی میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

منادی کوپم گاؤں میں گزشتہ دنوں کبڈی کا میچ کھیلاجا رہا تھا کہ 22 سالہ کھلاڑی ویمل راج مخالف ٹیم کے حصے میں پہنچا اور بعد ازاں اپنی سائیڈ کی جانب واپس جانے کی کوشش کی جس پر دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسے روکا۔

اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالف کھلاڑی ویمل راج کو گھیر کر گرا دیتے ہیں اس دوران ایک کھلاڑی کی ٹانگ ویمل کے سینے پر لگتی ہے۔

سینے پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹانگ لگنے کے بعد ویمل نے اٹھنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔

اسی وقت 22 سالہ کھلاڑی کو دل کو دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.