بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ٹیم دوسرا ٹیسٹ ختم ہوتے ہی سری لنکا سے واپس آ جائے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا ٹیسٹ ختم ہوتے ہی سری لنکا سے واپسی کا سفر شروع کر دے گی۔

قومی ٹیم آج رات براستہ مالدیپ اور دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہو گی، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے اسٹیشنز پر روانہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز نیدرلینڈز کے خلاف ہے، نیدر لینڈز میں گرین کیپ نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

دورۂ نیدرلینڈز کے حوالے سے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہو گا، اگست کے دوسرے ہفتے روانگی شیڈول ہے، روانگی سے قبل مختصر دورانیے کا کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان میچز 16، 18 اور 21 اگست کو شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.