چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپولو 11 کے خلاء باز الڈرن کی فلائٹ جیکٹ نیویارک کے ایک نیلام گھر کی جانب سے 28 لاکھ ڈالرز میں نیلام ہوئی ہے۔
مذکورہ نیلام گھر کا کہنا ہے کہ نیلام کی گئی جیکٹ الڈرن کی جانب سے 1969ء میں چاند پر پہنچنے والے پہلے انسانی مشن اپولو 11 کے دوران پہنی گئی تھی۔
نیلام کی گئی جیکٹ پر سامنے کی جانب امریکی خلائی ادارے ناسا کا لوگو اور اپولو 11 مشن کا علامتی نشان جبکہ اس سے تھوڑا اوپر الڈرن کے نام کی پٹی لگی ہوئی ہے جبکہ دائیں کندھے کی جگہ پر امریکی پرچم بنا ہوا ہے۔
یاد رہے کہ نیل آرمسٹرانگ اور الڈرن وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے چاند پر چہل قدمی کی تھی۔
92 سالہ الڈرن کے اپولو 11 مشن میں 3 رکنی ٹیم کے 2 ساتھی انتقال کر چکے ہیں۔
Comments are closed.