پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز کا کھیل جاری ہے۔
میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنالیے، اس 358 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
قومی ٹیم کی جانب سے نیسم شاہ نے 2 جبکہ محمد نواز، آغا سلمان اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
تیسرے دن کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے وقت سے پہلے روک دیا گیا تھا، سری لنکا نے تیسرے روز کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 231 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی، سری لنکا کو دوسری اننگز شروع کرنے سے پہلے ہی 147 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
گرین کیپ کی اننگز کو کچھ سہارا سلمان آغا نے دیا، جو 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی کی جانب سے امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 جبکہ کپتان بابر اعظم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی طرف سے رمیش مینڈس نے 5 اور پراباتھ جے سوریا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسیتھا فرنینڈو اور دننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
چندی مل 80 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.