بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: ضلع وسطی کی متعدد سڑکوں پر تاحال پانی موجود

کراچی کے ضلع وسطی کی متعدد سڑکوں پر تاحال پانی موجود ہے، ناگن چورنگی سمیت کچھ جگہوں سے نکاسی آب کا عمل مکمل ہوگیا۔

نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی، یوپی موڑ، دو منٹ چورنگی اور سرجانی کی سڑکوں پر پانی موجود ہے۔

ادھر سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی کے اطراف کی سڑکوں پر بھی تاحال پانی موجود ہے، نارتھ کراچی اور نیو کراچی کی کئی سڑکیں زیر آب ہیں۔

نیو کراچی کے علاقائی نالے کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوا جبکہ سیکٹر فائیو جے میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز گودھرا نالہ ابل پڑا تھا جو تاحال اوور فلو کررہا ہے، دوسری طرف ٹاور کے قریب روڈ پر پانی موجود ہے، جس کی نکاسی میں انتظامیہ تاحال مصروف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.