بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارٹی صدر پارلیمانی لیڈر کو نامزد کرتا ہے، یہ انڈے سے نہیں نکلتے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جب کسی سیاسی لیڈر کا خط آجائے تو کوئی ابہام نہیں رہتا، پارٹی صدر پارلیمانی لیڈر کو نامزد کرتا ہے، یہ انڈے سے نہیں نکلتے۔

جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ مخصوص بینچ کا ہی مقدمات سننا عدلیہ کی غیر جانبداری کے لیے نقصان دہ ہے، سمجھ نہیں آتی فل کورٹ بننے سے کسی کو کیا نقصان ہو جائے گا؟

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ جب تضاد ہو تو فوقیت پارلیمانی پارٹی کو نہیں، پارٹی سربراہ کو ہوگی، پارٹی سربراہ کی ہدایت فوقیت رکھتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پٹیشن 11 بجے واپس کردی گئی، ہم وہاں کھڑے رہے، برائے مہربانی آپ ساری پارٹی کو سن تو لیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ عدالتوں کا ہمیشہ احترام کرتے رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے درخواست جمع کروائی نہ ہمیں سنا گیا نہ جے یو آئی کو۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران تحریک انصاف پیدا کر رہی ہے، ملک میں اس وقت گو مگوں کی کیفیت ہے، امید ہے اب عدالت فل بینچ تشکیل دے گی، ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.