بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود قریشی کی تشبیہ جاہلانہ ہے، پرویز رشید

رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن کی کامیابی کو یزیدی قوت کی کامیابی سے تشبیہ قابل مذمت ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایسی جاہلانہ تشریح جمہوری اصولوں سے ناآشنا اور شکست کے صدمے سے ہوش کھونے والا ہی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن شفافیت یقینی بنانے میں ناکام رہا۔ جمہوریت کے علم برداروں نے جمہوری قدروں کو روندا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.