بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کے واقعات سے حکومتی سیاست عیاں ہوگئی، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں جو کچھ ہوا، اُس سے حکومت کی سیاست عیاں ہوگئی۔

اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، فرخ حبیب و دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

دوران اجلاس عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے واقعات سے حکومت کی سیاست عیاں ہوگئی، قوم سے مل کر ان کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شریف اور زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے، ملکی مسائل کا واحد حل شفاف اور فوری انتخابات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.