فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے6 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
محمود عباس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جرائم ہمارے لوگوں اور ان کے ارادوں کو شکست نہیں دے سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے، منصفانہ امن کے قیام تک خطے میں تشدد کا یہ چکر چلتا رہے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ سے اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 52 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔
Comments are closed.