نصیر آباد میں جہاں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے وہیں سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے سے مقامی افراد سخت پریشان ہیں۔
نصیرآباد، جعفر آباد اور گرد و نواح کے علاقے ان دنوں مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہیں جہاں ندی نالوں میں طغیانی سے کیڑے مکوڑے اور سانپ کے کاٹنے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دو دن کے دوران 8 افرادسانپ کے کاٹنے سے متاثر ہوئے جنہیں اسپتال لایا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مکین احتیاط کریں اور کسی بھی صورت میں فوری طور پر اسپتال سے رجوع کیا جائے۔
Comments are closed.