بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کل والا سرپرائز کیسا لگا؟ ریحام خان کا PTI سے سوال

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا مذاق اُڑایا ہے۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ تحریک انتشار کو سرپرائز دینے کا بڑا شوق تھا، کوئی ان سے پوچھے کے کل والا سرپرائز کیسا لگا؟

اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بھی بتا دیں پہلے تحقیقات امریکا والے خط کی کروانی ہیں یا چوہدری شجاعت والے خط کی۔

ریحام خان نے حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ جس ایک آدمی کو اتنے زیادہ لوگ وزیراعلیٰ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہتے تھے، اُس شخص نے دوبارہ حلف اُٹھا کر انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حمزہ شہباز 3 ووٹوں کے فرق سے پنجاب کے وزیراعلیٰ برقرار رہے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنزیہ وار کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے کاسٹ کیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔

یوں 10 ووٹ منسوخ ہونے کے بعد پرویز الہٰی کے ووٹوں کی تعداد 176 ہوگئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد 179 رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.