بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: کل صبح تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم آج دوپہر راجستھان کے راستے سندھ میں داخل ہوگا، کل صبح 10 سے 11 بجے تک کراچی میں تیز اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

ایک بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2 سے 3 گھنٹے بارش رہی تو 100ملی میٹر سے زائد بارش ہوسکتی ہے، اسپیل کے دوران 130 سے 150 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 جولائی تک کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ 26 جولائی کو بارش معتدل رہ سکتی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے نمی ملنے پر زیریں سندھ میں بارشوں کی شدت زائد رہے گی۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، شہر میں بارش کے لیے 24 سے 26 جولائی اہم دن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم سندھ اور راجستھان کی سرحد کے قریب ہے، آج وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، شہر میں آج سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار یہ بھی کہا کہ شہر میں کم از کم 50 اور زیادہ سے زیادہ 200 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.