پاکستان مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں نے گلبرگ میں چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے کہا کہ آصف زرداری کا راستہ روکنے کے لیے آئے ہیں، یہ کراچی نہیں پنجاب ہے، یہاں وہ حساب نہیں چلے گا۔
ق لیگ کے کارکنان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی ہیں، آصف زرداری بار بار چوہدری شجاعت کو پریشان کرنے آجاتے ہیں۔
ق لیگ کے کارکنان نے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے حق میں جبکہ گو زرداری گو کے نعرے بھی لگائے۔
Comments are closed.