پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ’ڈیموکریسی بہترین انتقام ہے۔‘
خیال رہے کہ آج سینیٹ کے انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے۔
انھوں نے حکومتی امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو 5 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔
Comments are closed.