whisper hookup hookup agency in singapore hookup Longmeadow ford escort zx2 sr ecu hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی انتخاب میں یہ ہماری کامیابی ہے، سیٹیں بھی ملیں اور ووٹ بھی بڑھے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں یہ ہماری کامیابی ہے کہ ہمیں سیٹیں بھی ملیں، اور ہمارے ووٹ کی تعداد بھی بڑھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات جن 20 نشستوں پر ہوئے، وہ پی ٹی آئی اور آزاد ارکان کے پاس تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 نشستوں پر الیکشن ہوا تھا، 7 پر ہمارے امیدوار نہیں تھے، جن حلقوں میں پچھلی بار 6 ہزار ووٹ لیے تھے اس بار 45 ہزار ووٹ لیے، ہم نے حالیہ ضمنی الیکشن میں 2018 کے مقابل تقریباً 2 لاکھ ووٹ زیادہ لیے، 20 نشستیں پی ٹی آئی کی تھی ہم نے پانچ سیٹیں چھین لی۔

الیاس چنیوٹی نے کہا کہ ان کے ساتھ سعودی عرب میں بھی رابطے کی کوشش کی گئی، ایئرپورٹ پر اترے تب سے انہیں کالز آ رہی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد مختلف قسم کے تجزیے سامنے آ رہے ہیں، کچھ باتوں کی وضاحت فراہم کرنے آئے ہیں، ایسے اضلاع بھی ہیں جہاں ماضی میں ن لیگ کا ووٹ بینک نہیں تھا، وہاں بھی ہمیں بڑا ووٹ پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ جگہوں میں اپنے بندوں کی جگہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو ٹکٹ دیے، 17 جولائی کے تجربے سے ضرور سیکھیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مریم نواز نے بھرپور جلسے کیے، ن لیگ نے اپنی شناخت بنائی ہے، بعض جگہوں پر روایتی امیدواروں کی دل شکنی ہوئی، پی ٹی آئی اور ان کے قائد کا ریکارڈ دیکھ لیں، پٹے پہنائے جاتے تھے، جہازوں میں لوگوں کو لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ پرویز الہٰی پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کا پورا کیریئر پولیس میں ہو یا آئی بی میں بے داغ ہے ، کوئی بھی نئے چیئرمین کے کردار پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی پہلے ہے، معیشت کی بحالی کے لیے جتنے اقدامات اٹھانے پڑیں اٹھائیں گے، ووٹرز ہمارے اقدامات کو ضرور ناپیں گے، پچھلی حکومت نے کتنے وزیر خزانہ بدلے؟ ہم نے تین ماہ میں جو بھی کیا وہ خلوص کے ساتھ کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی بقا پہلے سیاست بعد میں ہے، اگر مشکل فیصلے نہیں کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.