بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیا نمبر اَن بلاک ہوگئے؟ پرویز خٹک سے صحافی کا سوال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نمبر اَن بلاک کرنے سے متعلق سوال کا مسکراتے ہوئے جواب دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے پرویز خٹک سے سوال کیا کہ پنڈی کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز کو35، 35 کروڑ روپے کی پیش کش کی جا رہی ہے، تین ایم پی ایز نے پارٹی کو آگاہ کیا کہ پیسوں کی آفر ہوئی ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک  نے کہا کہ تعلقات ٹھیک ٹھاک ہیں آپ فکر نہیں کریں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا نمبر اَن بلاک ہوگئے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک  نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ۔

پرویز خٹک سے سوال کیا گیا کہ کیا حالیہ دنوں میں پنڈی والوں سے کوئی ملاقات ہوئی ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ میں آپ کو کیوں بتاؤں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.