بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مختلف نمبروں سے دھمکیاں اور پیسوں کی پیشکش آرہی ہے، پی ٹی آئی رکن اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق کا کہنا ہے کہ مختلف نمبروں سے دھمکیاں اور پیسوں کی پیشکش آرہی ہے۔

اپنے بیان میں  پی ٹی آئی ایم پی اے عمر فاروق نے کہا کہ کل رات سے مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز پیغامات آرہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ پرویز الہیٰ کو ووٹ دیا تو آپ کے اہل خانہ کی خیر نہیں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن سے لوٹی رقم سے لوگوں کو خرید رہے ہیں، آصف زرداری کو جیل میں ہونا چاہیے۔

عمر فاروق نے کہا کہ کل رات سے جو عمل شروع کیا گیا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، پیسوں کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق نے کہا کہ ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ کھڑے ہیں، پیسے کی پرواہ ہے نہ ہی اپنی جان کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.