hookup Cragsmoor New York glasgow hookups free messege hookup sites denver hookup airbnb hookup Uniondale

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

درآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 جولائی تک درآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ درآمدات میں کمی کے لیے اقدامات پر اسٹیٹ بینک کے شکر گزار ہیں، مستقبل قریب میں درآمدات میں کمی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی تک درآمدات 2.6 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے سال سے 20 فیصد کم ہے۔

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ نہ رک سکا، ابھی انٹر بینک میں ایک امریکی ڈالر 4 روپے 1 پیسہ مہنگا ہوگیا۔

مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی بدولت اس ماہ درآمدات کنٹرول میں آگئی ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.