برطانوی پارلیمنٹ میں ایم پی ناز شاہ نے جذباتی تقریر کے دوران کہا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ نے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ’مسلم کونسل برائے برطانیہ‘ کے بائیکاٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیا۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ٹوری پارٹی کی قیادت کی امیدوار پینی مورڈینٹ کی بطور وزیر وفد سے ملاقات کا معاملہ سامنے آنے پر یہ انکشاف ہوا۔ وزیر اعظم کے مسلمانوں سے متعلق تبصرے کے بعد مسلم خواتین پر حملے 375 فیصد بڑھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ٹوری حکومت نے اسلاموفوبیا سے متعلق وضاحت کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
ناز شاہ کے مطابق اب وہ دن گئے جب چند افراد کا انتخاب کرکے فنڈز دے کر اپنا ایجنڈا مکمل کیا جاتا تھا۔
Comments are closed.