بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، واپسی پر وکٹری کا نشان بنادیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔ 

بند کمرے میں ہونے والی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، جبکہ آصف علی زرداری نے ملاقات کے بعد واپسی پر فتح کا نشان بناتے ہوئے روانہ ہوئے۔ 

واضح رہے کہ آصف علی زرداری لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد چوہدری شجاعت حسین کے گھر آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.