پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن یوسف رضا گیلانی ہی جیتیں گے، رات والی ویڈیو میں ووٹ ضائع نہ ہو یہ سمجھایا جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ایک بہترین امیدوار ہیں، ویڈیو باہر آنا صرف ڈرامہ ہے، ویڈیو میں ووٹ ضائع نہ ہو یہ سمجھایا جا رہا تھا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ آئین اجازت دیتا ہے کہ سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے الیکشن ہو، آئین اجازت دیتا ہے کہ اپنی مرضی سے امیدوار کا چناؤ ہو۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ الیکشن صاف و شفاف ہیں، ہم جانتے ہیں کہ کون جیتے گا، فیصلہ جلد سب کے سامنے ہوگا۔
Comments are closed.