بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جموں و کشمیر کا یومِ الحاقِ پاکستان، صدر کا خصوصی پیغام

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیری عوام جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی یاد منا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج ہم کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ دن 1947ء میں منظور کی گئی تاریخی قرار داد کی روشنی میں منایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم بہادر کشمیری عوام کی تاریخی جہدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہراتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں ظلم، تفریق اور ناانصافی کے باوجود کشمیریوں کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا۔

صدرِ مملکت کا مزید کہنا ہے کہ آج ہم جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی اور یک طرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.