امریکی ماہر متعدی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے ریٹائر ہونے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر انتھونی فاؤچی امریکی صدر جو بائیڈن کی موجودہ مدت کے اختتام تک ریٹائر ہوجائیں گے۔
ڈاکٹر فاؤچی 1980 کی دہائی سےامریکا میں متعدی امراض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں ڈاکٹر انتھونی فاؤچی ان کے مشیر تھے۔
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کو طبی امور سے متعلق مشیر بننے کی پیشکش کی تھی۔
Comments are closed.