بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غیر ملکی افراد کا سندھ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا انکشاف

غیر ملکی افراد کا سندھ سے تعلیمی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق کئی غیر ملکی افراد میرپورخاص بورڈ سے تعلیمی اسناد حاصل کرچکے ہیں، کچھ غیر ملکی حالیہ امتحانات میں بھی شریک تھے۔

دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے اطلاع ملنے پر میرپورخاص بورڈ میں کارروائی کی، امتحانات میں شرکت کرنے والے غیر ملکی طلبہ کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔

دستاویز میں غیر ملکی طلبہ کے ضروری دستاویزات بھی دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بورڈ افسران نے ریکارڈ ٹھکانے لگانے کے لیے تین بار آگ بھی لگوائی۔

سیکریٹری بورڈ نے حکومت سندھ کو حساس اداروں کی کارروائی سے آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ بورڈز و جامعات کے حکام نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ حساس ہے اس لیے احتیاط کے ساتھ تحقیقات کررہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.