شہر قائد کراچی کے علاقے گڈاپ میں بکریوں پر نامعلوم جنگلی جانور نے حملہ کر دیا۔
مقامی افراد کے مطابق نا معلوم جانور نے ایک ہی رات میں گوٹھ گاجان بلوچ میں 5 بکریوں کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے، خطرناک جنگلی جانور کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق گڈاپ اورسپر ہائی وے کے اطراف رہائشی اسکیموں کے باعث جنگلی حیات کا مسکن متاثر ہوا ہے، بھوکے جانور اکثر رات میں بندھے جانوروں پر حملہ کرنے لگے ہیں۔
دوسری جانب کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق محکمہ جنگلی حیات واقعے کے جائزہ لینے کے لیے ٹیم روانہ کر رہا ہے۔
Comments are closed.