بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور حمایتی آزاد ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جب ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی تو لوگوں نے کہا کہ امریکی کی غلامی کو قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ اتوار کو پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15، مسلم لیگ (ن) نے 4 اور آزاد امیدوار نے ایک نشست جیتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.