بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فاروق ستار کا این اے 245 کا ضمنی الیکشن تالے کے نشان پر لڑنے کا اعلان

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے این اے 245 کا ضمنی الیکشن تالے کے نشان پر لڑنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ میں نے آج تنظیم بنانے کا اعلان کردیا ہے، اب آپ دیکھیے گا کہ پتنگ کا کیا حال ہونا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ کیا گیا لیکن میں نے ایم کیو ایم پاکستان میں جانے کا پکا ارادہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول سے میری تین ملاقاتیں ہوئیں، نیک نیتی سے کوشش کی کہ میں اور خالد مقبول ساتھ کھڑے ہوں۔

فاروق ستار نے بتایا کہ این اے 245 کے ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابی دفتر قائم کردیا ہے۔

انہوں نے آزاد حیثیت میں بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے  75 اور 30 امیدوار حیدرآباد سے کھڑے کیے ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول میرے گھر آئے ملاقات کی، 3 جولائی کو دودھ میں مینگنی ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا، میں نے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی لیکن میرے باقی لوگوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ حمایت حاصل کرنے مصطفیٰ کمال اور آفاق احمد کے پاس جاؤں گا، کیا خالد مقبول صدیقی میری حمایت کریں گے؟

فاروق ستار نے کہا کہ خالد بھائی اب بھی وقت ہے، یہ الیکشن یکجہتی کا ہے، میرا ہاتھ تھامیں اور اس دلدل سے نکلیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.