واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 52 ہزار 500، اخراج 1 لاکھ 44 ہزار 700 کیوسک ہے، جبکہ پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان واپڈا نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک، اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔
ہیڈمرالہ چناب میں پانی کی آمد 52 ہزار 900، اخراج 27 ہزار 400 کیوسک ہے۔
نوشہرہ کےمقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد و اخراج 50 ہزار 200 کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق آج منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 10 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ، جبکہ چشمہ میں 1 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
مجموعی طور پر تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 43 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
Comments are closed.