سینیٹ الیکشن میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پلانٹڈ ہے۔
سینیٹ الیکشن کے موقع پر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی ایوان میں پہنچے جہاں انہوں نے حکومتی امیدوار عبدالحفیظ شیخ سے بھی ملاقات کی۔
پارلیمنٹ کے باہر صحافی نے یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا کہ آپ جیت کیلئے کتنے پُر امید ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم جیت چکے ہیں۔
علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ پلانٹڈ ویڈیو ہے۔
واضح رہے کہ ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت پرایک ویڈیو اور ایک آڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا تے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، جبکہ دوسری آڈیو مبینہ طور پرناصر شاہ سے منسوب کی گئی ہے جس میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے بات چیت سنی جاسکتی ہے۔
Comments are closed.