بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ندیم افضل چن کی ’غریب ورکر‘ کو سالگرہ کی مبارکباد

قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے ایک ’غریب پولیٹیکل ورکر‘ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

ندیم افضل چن نے ’ہیپی برتھ ڈے جیتو‘ ٹوئٹ کیا جس میں کسی کو ٹیگ تو نہ کیا گیا لیکن صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے کہ جیتو کون ہے۔

جیتو پاکستان پیپلز پارٹی کا ورکر ہیں، جنہوں نے ندیم افضل چن کے ٹوئٹ پت شکریہ ادا کیا۔

نامور صحافی کے سوال پر ندیم افضل چن نے کہا کہ جیتو ایک غریب پولیٹیکل ورکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک غریب پولیٹیکل ورکر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے،لیڈروں کو تو سب کرتے ہیں ۔

ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ اب تک پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جس کے جواب میں انہوں نے ’ہاں‘ کہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کو بھی ندیم افضل چن نے ’ورکر ورکر ہوتا ہے‘ کا جواب دیا۔

خیال رہے کہ ماہِ جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.