ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان میں حلوے میں ڈرائی فروٹ کی طرز پر شامل کیے گئے ہیروئن کے 88 کیپسول برآمد کر کے منشیات شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق فورس کے عملے نے شارجہ جانے کے لیے پشاور ایئرپورٹ پر پہنچنے والے مسافر محسن نیاز کے سامان میں موجود حلوے کے ڈبوں کو مشکوک قرار دیا۔
باریک بینی سے تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے حلوے کے ڈبوں میں موجود ہیروئن کے 88 کیپسولز ضبط کرلیے۔
نہایت مہارت سے چھپائی گئی 640 گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات کی اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.