بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا موقف سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز گل کی گرفتاری پر اپنا ردِعمل دے دیا۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری خوف و ہراس پھیلانے اور الیکشن چوری کرنے کی کوشش ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ یہ فسطائی حربے مؤثر ثابت ہوں گےنہ ہی ہمارے لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنےسے باز آئیں گے، امپورٹڈ حکومت کے سرپرستوں کو اس نقصان کا احساس ہونا چاہیے جو وہ قوم کو پہنچا رہے ہیں۔

ٹی ایل پی کارکن کا پاؤں ٹائر تلے آنے پر انہوں نےگاڑی کی بیک اسکرین توڑ دی، فواد چوہدری اور دیگر رہنما گاڑیوں سے اترے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ مظفر گڑھ میں پنجاب پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گرفتار کیا۔

مظفر گڑھ کی فیکٹری میں موجود پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ساتھ فرنٹیئر کانسٹیبلری جیسی وردی والے پرائیویٹ مسلح سیکیورٹی گارڈز کی موجودگی کی اطلاع پر پنجاب پولیس نے ایکشن لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کو واپس بھیجنے کے لیے آئے ہیں۔

شہباز گِل سے پولیس اہلکار کافی دیر تک بات کرتے رہے تاہم کافی بحث و تکرار کے بعد شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.