بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فیصل واؤڈا کا استعفیٰ معمہ بن گیا

وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کا استعفیٰ معمہ بن گیا ہے، ذرائع قومی اسمبلی نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر کو فیصل واؤڈا کا استعفیٰ موصول ہی نہیں ہوا ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ قوائد کے مطابق استعفیٰ اسپیکر کے پاس پہنچ جائے تو تصدیق کی جاتی ہے۔

فیصل واوڈ کی نا اہلی کے کیس میں ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ فیصل واؤڈا نے بطور رکنِ قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسپیکر چیمبر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی، نہ استعفے کی تصدیق ہوئی، جب استعفیٰ ملا ہی نہیں تو منظوری کیسے ہو گئی؟

ذرائع اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ استعفے کی تصدیق کی صورت میں اسے الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے شعبۂ قانون سازی میں بھی فیصل واؤڈا کا استعفیٰ نہیں پہنچا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ استعفیٰ شعبۂ قانون سازی تک پہنچا نہ ہی فیصل واؤڈا کو اس کی تصدیق کے لیے بلایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.