امریکی صدر کے سعودی عرب کے تاریخی دورے پر دونوں ملکوں نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سیاحتی اور تجارتی ویزوں میں 10 سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امریکا سعودی عرب کو دفاعی فوجی ساز و سامان مہیا کرے گا، ایران کو ایٹمی صلاحیت کے حصول سے روکنے کے لیے دونوں ملکوں نے مل کر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان خطے کی سلامتی، خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
سعودی عرب اور امریکا کے سربراہان نے توانائی، سیکیورٹی، ماحولیاتی تبدیلی، انسانی بحران، عالمی تنازعات طے کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔
صدر جو بائیڈن آج چھ ملکی خلیج تعاون تنظیم کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
Comments are closed.