خوشاب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی دفتر پر دھاوا بولنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ن لیگ کے مرکزی دفتر پر گزشتہ رات دھاوا بولا گیا تھا۔ دھمکیاں دینے، 4 افراد کو زخمی کرنے پر 4 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
حملے میں محمد ندیم، محمد ولید، محمد شہزاد اور قمر عباس زخمی ہوئے۔
مقدمہ ن لیگ کے کارکن شوکت عباس نے تھانہ خوشاب میں درج کروایا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے چاقوؤں اور ڈنڈوں سے ن لیگ کے دفتر پر دھاوا بولا، حملے کے وقت گفتگو سے حملہ آور پی ٹی آئی کے کارکن لگ رہے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق 50 نامعلوم افراد کے ہمراہ مسعود احمد، ظفر کھوجی اور سرور مقدمے میں نامزد ہیں۔
Comments are closed.