بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کان حادثے کے متاثرین کی امداد بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی جانب سے کان کنی کے دوران حادثہ پیش آنے کی صورت میں جاں بحق کان کنوں کی امداد بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امتیاز شیخ کی زیرصدارت کان مالکان اور کان کنوں کےنمائندوں کا اجلاس ہوا۔

اس دوران  امتیاز شیخ کی جانب سے کان مالکان کے مطالبے پر لاکھڑا کول میں کان کنی کی اجازت دی گئی۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ لاکھڑا میں کان کنوں کی سہولت کے لیے دو ریسکیو سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران امتیاز شیخ نے کہا کہ جھمپیر حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے، 9 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، جھمپیر حادثے کا مقدمہ چیف انسپیکٹر مائنز کی مدعیت میں دائر کیا گیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ جھمپیر میں کان کنی کی پابندی مون سون کے موسم تک برقرار رہے گی، حادثے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری کان مالک پر عائد ہوگی۔

وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ واقعے میں اب تک منیجر اور ٹھیکیدار گرفتار ہو چکے ہیں، محنت کشوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.