پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے آج سینیٹ الیکشن سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دوں گا۔
اسلم ابڑو سے صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے سینیٹ میں کس کو ووٹ دیں گے ؟
جس پر اسلم ابڑو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسلم ابڑو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ نہیں دوں گا، پارٹی کے ساتھ ہوں لیکن ان کو ووٹ نہیں دوں گا۔
Comments are closed.