بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل6، کورونا کا شکار سپورٹنگ اسٹاف کا نام سامنے آگیا

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 میں کورونا کا شکار ہونے والے سپورٹنگ اسٹاف کا نام سامنے آگیا، کورونا کا شکار 2 کھلاڑیوں کے نام تو سامنے نہیں آئے ہیں تاہم سپورٹنگ اسٹاف میں کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان عالمی وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

کراچی کنگز نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ’کورونا کا شکار ہونے والے تین لوگوں میں کراچی کنگز کا ایک سپورٹنگ اسٹاف شامل ہے۔‘

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ کامران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جاری ٹوئٹ میں کورونا کا شکار کھلاڑیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائرکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

خیال رہے کہ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیع الحسن برنی نے   پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے ملتوی ہونے کے حوالے سے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل دو کھلاڑیوں اور ایک سپورٹنگ اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جنہیں دو روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.