بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلیم عادل کے معاملے پر کورٹ پولیس اور جیل حکام کے بیان میں تضاد

حلیم عادل شیخ کو اسپتال سے سندھ اسمبلی پہنچانے کے معاملے پر کورٹ پولیس اور جیل حکام کے بیان میں تضاد سامنے آگیا۔

کورٹ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کا تاحال پروڈکشن آرڈر موصول نہیں ہوا، ہر مرتبہ پروڈکشن آرڈر موصول ہونے کے بعد روانہ کیا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو اب تک سندھ اسمبلی نہیں پہنچایا گیا

کورٹ پولیس کے مطابق جیسے ہی آرڈر موصول ہوگا، گاڑی اسپتال پہنچ جائے گی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ پروڈکشن آرڈر پورے سیشن کا ہی جاری کیا جاتا ہے، اسپیکر کی جانب سے پورے سیشن کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا گیا تھا۔

 حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تین روز سے اسمبلی جا رہا ہوں، ایک سیشن کا ایک ہی پروڈکشن آرڈر جاری ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج جمہوریت کا دن ہے، عمران خان کا امیدوار شیخ حفیظ جیتے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج جان بوجھ کر پولیس کوئی نہ کوئی گڑبڑ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو سندھ اسمبلی پہنچانے میں تاخیر کا سامنا ہے، اسپتال وارڈ میں حلیم عادل شیخ کی پولیس سے تکرار بھی ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.