بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زیر سمندر تاش کے پتوں کی ترتیب یاد رکھنے کا منفرد ریکارڈ

ایک امریکی شہری نے پانی کے اندر تاش کے پتوں کی ترتیب یاد کرکے دوسرے ڈیک کو اسی ترتیب میں رکھنے کا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

نیلسن ڈیلس کو تاش کو پتے پھینٹ کر دیے گئے تھے، وہ پانی میں اترے اور باہر نکل کر دوسرے ڈیک کو بالکل پہلے والی ترتیب میں بدل دیا۔

ڈکیتی کی پراسرار واردات میں بظاہر ڈاکوؤں نے موقع پر کوئی نشان نہیں چھوڑا تھا۔

نیلسن نے یہ ریکارڈ دو منٹ اور 22 سیکنڈ میں بنایا جو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا تیز ترین ریکارڈ ہے۔

اس منفرد کھیل میں کھلاڑی کو پتے پھینٹ کر دیے جاتے ہیں جنہیں لے کر وہ پانی کے اندر جاتا ہے اور باہر نکل کر دوسرے پتوں کے ڈیک کو پہلے والے کی ترتیب دیتا ہے۔

نیلسن سے پہلے یہ ریکارڈ بھارت کے سنچیت شرما کے پاس تھا جنہوں نے 3 منٹ 42 سیکنڈ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔

نیلسن نے کہا کہ سب سے مشکل لمحہ پتے یاد رکھنا نہیں بلکہ پانی کے اندر سانس کو دیر تک روکے رکھنا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.