بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اتحادی حکومت کی معاشی پالیسی کے ثمرات، مہنگائی میں صرف 0.01 فیصد اضافہ

اتحادی حکومت کی معاشی پالیسی کے ثمرات نظر آنے لگے، ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں صرف 0.01 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

حالیہ ہفتے برائلر مرغی 12 روپے 20 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، آلو 2 روپے 54 پیسے، باسمتی چاول 1 روپے 35 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

لہسن 2 روپے 51 پیسے، دال مونگ کی قیمت 1 روپے 22 پیسے فی کلو بڑھی۔

تازہ رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہوا، مٹن 3 روپے 33 پیسے، بیف ایک روپے 75 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

رواں ہفتے میں دال مسور، دال ماش، پیاز اور گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ٹماٹر 22 روپے 6 پیسے، دال چنا ایک روپے 48 پیسے فی کلو سستی ہوگئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 11 روپے 51 پیسے سستا ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.