بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوسف رضا گیلانی نے اپنی محنت سے ثابت کیا کہ وہ جیتیں گے، رانا ثنا اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی محنت سے ثابت کیا کہ وہ جیتیں گے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کوئی جتنا یقین دہانی دلاتا ہے وہ اتنا ہی اندر سے کمزور ہوتا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اندر سے کھوکھلی ہے، ان کو اپنا یقین نہیں تبھی یہ ہوا میں باتیں کر رہے ہیں۔

ایوان بالا سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے انتخابی میدان سج گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے،

اُن کا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کے اراکین کی میٹنگ کل بھی تھی، آج بھی ہے، ہم نے ایک ایک ووٹ کو دیکھا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے 83 ووٹ یوسف رضا گیلانی کو ملیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کا آج کے سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں گا۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کا حال اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے،  لوگوں نے تو پھر کوئی راستہ نکالنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا…

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نےصرف ووٹ دینے کا طریقہ سمجھایا، اس میں دھاندلی کہاں سے آ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.